امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کورونا نےسعودی شاہی محل میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور شاہی خاندان کے ڈیڑھ سو افراد کو متاثر کردیا ہے ۔
امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کورونا نےسعودی شاہی محل میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور شاہی خاندان کے ڈیڑھ سو افراد کو متاثر کردیا ہے جبکہ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کورونا کا شکار ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔
فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمدبن سلمان بھی تنہاٗئی میں چلے گئےجبکہ سعودی عرب میں اب تک 47 افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکی اخبارکے مطابق شاہی خاندان کے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کورونا وائرس سےمتاثرہوئے ہیں جن میں اہم سرکاری عہدے داران اور گورنرز شامل ہیں۔
یہی نہیں بلکہ وائرس سے بچاوکے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ کے قریب جزیرے پر موجود شاہی محل میں تنہائی اختیار کرلی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا کے اب تک تین ہزار چھ سو اکیاون مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ سینتالیس افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
وائرس سے نمبٹنے کے لے جدہ،تبوک، دمام،دہاران اور ہفوف میں پہلے ہی کرفیو نافذ ہے،مکہ اورمدینہ کے شہروں کومکمل طورپرسیل کیا جا چکا ہے، کسی شخص کو ان شہروں میں داخل ہونے یا باہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
