
چین میں کورونا وائرس سے اچانک ایک ہی روز میں مزید 1290 افراد کی ہلاکت نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کئی ہفتوں تک مستحکم رہنے کے بعد اچانک ایک ہی روز 1290 ہلاکتیں ہوگئیں۔
چین میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3300 کے قریب کئی ہفتوں تک مستحکم رہی تاہم گذشتہ روز اچانک 1290 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ تعداد 4 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ اموات ووہان شہر میں ہوئیں جو کورونا کی وباء کا مرکز تھا۔ تقریباً 3 ماہ لاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد جب شہر کھلا تو وہاں سے رپورٹ ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے جنم لینے والی کورونا وائرس کی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،46،969 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News