Synopsis
کورونا وائرس کی تعداد میں کس طرح کمی ہوسکتی ہے؟

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی تعداد میں کمی کرنے کا طریقہ بتادیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے چیف ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کولاک ڈاؤن اٹھانے پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کے اقدامات صورتحال پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اور آہستہ آہستہ اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو امریکا سب سے زیادہ امداد دیتا ہے، صدر ٹرمپ سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں، ہمیں امید ہے کہ امریکا سے امداد جاری رہے گی۔
ڈبلیو ایچ او چیف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سوائن فلو سے 10 گنا زیادہ خطرناک ہے جبکہ وائرس کا پھیلاؤ انتہائی تیز اور خطر ناک ہے، کچھ ملکوں میں 3 سے4 دن میں کیسز دگنے ہورہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا ک ہ کورونا وائرس کو مکمل روکنے کیلیے ویکسین کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News