Synopsis
رمضان المبارک میں نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں مذہبی حکام نے طبی عملے کو روزہ رکھنے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبرا رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے مذہبی حکام نے کورونا وائرس سے جنگ کے ہر اول دستے طبی عملے کو رمضان المبارک میں روزہ رکھنے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
مذہبی حکام کی جانب سے سرکاری میڈیا پر دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام صحتمند افراد روزہ رکھنے کے پابند ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے جنگ میں مصروف طبی کارکنوں کو اگر خدشہ ہو کہ روزہ رکھنے سے ان کی قوت مدافعت کم ہوسکتی ہے یا انہیں زیر نگرانی مریض کی نگہداشت میں مشکل پیش آسکتی ہےتو وہ روزہ نہ رکھیں۔
حکام نے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران میں نماز کے لئے جمع نہ ہوں بلکہ تمام لوگ نماز کی ادائیگی اپنے گھروں میں کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی نماز پڑھتے وقت سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کریں۔
متحدہ عرب امارات نے مساجد سمیت تمام جگہوں پر با جماعت نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
