Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات سے طبی امدادی سامان کی کھیپ اسلام اباد پہنچ گئی

Now Reading:

متحدہ عرب امارات سے طبی امدادی سامان کی کھیپ اسلام اباد پہنچ گئی
طبی امدادی سامان

متحدہ عرب امارات سے 14 ٹن طبی امدادی سامان و خوراک کی تیسری کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی, امدادی سامان کا مقصد پاکستان کی کوویڈ 19 وباء کے خلاف کوشیشوں کو تقویت پہنچانا ہے

 متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے طبی امدادی سامان کی کھیپ اتحاد ائرویز  پرواز ای وائی 231 کے زریعہ اسلام آباد پہنچایا گیا۔

امدادی سامان کی وصولی کے کیے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزاہبی دیگر اعلی سفارتی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سہ پہر تین بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔

 اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزہبی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور دھائیوں پرانے گہرے تعلقات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی امداد پر فخر ہےاور اس سے کوویڈ 19 کے خلاف عالمی یکجہتی کو فروغ حاصل ہو گا۔

 اماراتی سفیر نے کہا کہ اس امداد کے زریعہ ہم پاکستان اور دنیا بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جو کورونا کے خاتمے کے لیے انتھک کوشیشیں کر رہے ہیں۔

Advertisement

سفارت خانے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے آنے والے امدادی طبی سامان میں 5 لاکھ دستانے,  20 ہزار فیس ماسک اور 50 ہزار جوتوں کے کور اور 6ہزار سینیٹائزرز بھی شامل ہیں ۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا

یاد رے اس سے قبل امارات کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 2 اپریل,  دوسری کھیپ 5 اپریل کو پاکستان پہنچی تھی۔

واضح رپے اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے واپس پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستانی سفارتخانہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے400پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا جبکہ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔

پاکستانی سفاتخانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی قیدیوں کو یو اے ای حکومت کے زیر انتظام دوخصوصی پروازوں سے فیصل آباد اور پشاور باچاخان ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔

Advertisement

پاکستانی سفاتخانہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 400پاکستانی قیدیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھیجاجارہا ہے، پاکستانی قیدی جرائم کے معمولی الزامات کے تحت جیلوں میں قید تھے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر