متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزے کی معییاد میں توسیع کا اعلان کردیا ہے اور برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہیں دینے کا بھی عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ایئر ٹک کا خرچ بھی دیں گی جبکہ جو پاکستانی عرب امارات میں رکنا چاہیں انہیں قانونی تحفظ بھی دیا جائیگا۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز نے مشکل وقت میں پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
