Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کی کورونا وائرس کیلئے ایک نئی تجویز

Now Reading:

امریکی صدر کی کورونا وائرس کیلئے ایک نئی تجویز
ٹم کین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمے  کے لئے ایک نئی تجویز سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جراثیم کش محلول کے ٹیکے لگانے کی تجویز دی گئی ہے، وہی اس عجیب تجویز پر دنیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا تو انہوں نے اپنی تجویز کو ہی طنز قرار دے دیا۔

دوسری طرف اپنے ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنے ملک میں قلت ہے مگر کہتے ہیں دوسرے ملکوں کو وینٹی لیٹر بھیجیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائرس کے خاتمے کیلئے پہلے سورج کی روشنی اور الٹراوائلٹ شعاعوں کی مدد لینے کی تجویز بھی دی تھی۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس بریفنگ میں ایک وفاقی عہدیدار تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ سورج کی روشنی ، گرمی اور نمی سخت سطحوں اور ہوا میں کورونا وائرس کو کمزور کرسکتی ہے۔

Advertisement

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کے قائم مقام سربراہ ، ولیم برائن نےاسے ’ ابھرتے ہوئے نتائج‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تھوک کے قطرہ میں موجود کورونا وائرس اندرونی اور خشک حالتوں میں بہترین طور پر زندہ رہتا ہے، تاہم گرم موسم اور نمی میں وہ جلد مرجاتا ہے۔

برائن نے مزید کہا کہ   ہمارا آج تک کا سب سے حیرت انگیز مشاہدہ  ہے کہ  شمسی روشنی  وائرس  کو  ہوا میں  اور سطح پر دونوں جگہ ہلاک کردیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہی  اثر ہم نے درجہ حرارت اور نمی دونوں کے ساتھ بھی دیکھا ہے ، جیسے جیسے درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے  ویسے ویسے وائرس کمزور پڑتا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر