خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے سعودی عرب میں جاری کرفیو میں تا حکم ثانی توسیع کا حکم دیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نےایک بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان نے اکیس دن کے لیے لگائے جانے والے کرفیوکی مدت ختم ہونے سے پہلے یہ حکم جاری کیا ہے۔
بیان کےمطابق کرفیو میں توسیع کےاقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو مکمل کنٹرول میں رکھا جائے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اورسلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو لگانے کا حکم دیا تھا جس کی مدت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہورہی تھی۔
سعودیہ عرب میں 21 روزہ کرفیو نافذ
اعلان کے مطابق 21روز تک عوام گھر میں رہیں گے اور کوئی بھی گھر سے باہر نکلے گا۔بیماری یا کسی اور ایمرجنسی کے دوران مخصوف نمبرز پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
کرفیو کا ٹائم شروع ہونے کے ساتھ ہی عوام نے سعودی شاہی فرمان پر بھر پور عمل کرنا شروع کر دیا تھا اور عوام اس وقت حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کئیے ہوئے تھے۔
واضح رہے سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا تھا کہ سعودی عرب میں کرفیو توڑنے کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بگھتنا ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اعلامیہ جاری کر کے خبردار کیا تھا کہ ’کرفیو کی خلاف ورزی کی ویڈیو بنانا لوگوں کو اس کی ترغیب دینے اور اکسانے کے برابر ہے۔‘
ادارے نے واضح کیا تھا کہ ’یہ بڑے جرائم میں شامل ہے جس کا ارتکاب کرنے والا سخت سزا کا مستحق ہو سکتا ہے۔‘’ایسا کرنے پر سائبر کرائم کی دفعہ 5 لاگو ہوتی ہے جس میں واضح طور پر اس کی سزا 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ لکھی ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
