برطانوی ہائی کشمنر کرسچن ٹرنر پاکستانی موسیقی سے لطف اندوز ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کرسچن ٹرن نے عاطف اسلم کی آواز میں قوالی ’تاجدار حرم‘ کو پسندیدہ قرار دے دیا۔
I am told I should get to know more 🇵🇰 music – a colleague recommended this by @itsaadee as a #Ramazan favourite which I enjoyed. Other recommendations welcome! #GettingToKnow🇵🇰 https://t.co/Bb0P8PFake
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 6, 2020
کشمنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پوسٹ میں بتایا کہ مجھے متعدد بار مشورہ دیا گیا کہ میں پاکستانی موسیقی کے بارے میں معلومات میں اضافہ کروں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھی نے انہیں عاطف اسلم کی آواز میں معروف قوالی ’تاجدار حرم‘ سننے کی تجویز دی۔
کرسچن ٹرنر’تاجدار حرم‘ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
کشمنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی مزید پاکستانی موسیقی کی سفارشات مانگیں جس پر صارفین انہیں مشورہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی مزید پاکستانی موسیقی کی سفارشات مانگیں جس کے جواب میں صارفین کی بڑی تعداد اپنی من پسند موسیقی شیئر کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کرسچن ٹرنر کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ پر پاکلستانہ گلوکار عاطف اسلم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’وہی خدا ہے‘ اور سلام ’تاجدارِ حرم‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے تاجدار حرم کو یوٹیوب پر اب تک 27 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
