Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی کورونا کے خلاف فلسطینیوں کی مالی امداد

Now Reading:

سعودی عرب کی کورونا کے خلاف فلسطینیوں کی مالی امداد
فلسطینیوں کی مالی

سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف فلسطینیوں کی ایک کروڑ ریال کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے فلسطینیوں کی مالی امدادی پیکج کی منظوری دی گئی ہے جب دوسری طرف خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام دوست اور برادر مسلمان ممالک کی بڑھ چڑھ کر امداد فراہم کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

اس پیکج کے ذریعے فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 12 ٹن طبی سامان، ادویات اور نقد رقم فراہم کی جائے گی اور یہ امدادی سامان شاہ سلمان ریلیف سینٹرکے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
شاہ سلمان ریلیف سینٹر یورپ سے چین تک پوری دنیا میں مختلف نوعیت کی امدادی سرگرمیوں کے لیے کام کررہا ہے۔

ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کا قتل عام جاری ہے، مشعال ملک

یاد رہے کہ اردن میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری نے سفارتخانے میں فلسطینیوں کے لیے افتتاحی پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی اموات2 لاکھ44ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جن میں سے پچاسی فیصد سے زائد ہلاکتیں یورپ اور امریکہ میں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ چونتیس لاکھ اناسی ہزار 875 افراد میں سے دو لاکھ چوالیس ہزار پانچ سو چھیانوے افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

براعظم یورپ وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پندرہ لاکھ سولہ ہزار چھ سو پینتیس متاثرہ افراد میں سے ایک لاکھ اکتالیس ہزار 475 اموات ہوئی ہیں۔

Advertisement

یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,710 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 80 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر