
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 60 ہزار کے قریب ہلاکتیں بھی واقع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 لاکھ تینتیس ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ وباء سے جان کی
بازی ہارنے والوں کی تعداد تین لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی، برازیل میں مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
امریکا میں اموات میں ایک بارپھر تیزی آئی ہے جس کے بعد مزید ایک سو چھیاسی افراد جان سے گئے، کل ہلاکتیں ایک لاکھ دو ہزار سے بڑھ گئیں ہیں جبکہ
متاثرین 17 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئے۔
یورپ میں کورونا کی ہلاکتوں میں برطانیہ اب بھی سر فہرست میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے بعد اموات میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے اور کل ہلاکتیں 37 ہزارآٹھ سو سے اوپر چلی گئیں ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد دولاکھ 67 ہزار سےبڑھ گئی۔
اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 33 ہزار سے بڑھ گئی، اسپین میں اموات ستائیس ہزارایک سو سترہ سے بڑھ گئیں، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی۔
یاد رہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد اب تک پچیس لاکھ ستر ہزار لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News