Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں خطرناک حد تک اضافہ

Now Reading:

کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں خطرناک حد تک اضافہ
تعداد 734

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  تین لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،85،260 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ  27 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 13 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 26 ہزار  700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

برطانیہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 32 ہزار   سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔روس میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں 2لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 30 ہزار   700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات  26 ہزار 300 سے تجاوز کر چکی ہیں۔

جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  7 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 11 ہزار  200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 ترکی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار  700 سے تجاوز کرگئی ہے۔  ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ  9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعدا 6 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

چین میں  متاثرہ مریضوں کی تعداد  82 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

بھارت میں 70 ہزار 700 سے زائد مریض جبکہ 2 ہزار 200 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ کینیڈا میں 69 ہزار سے زائد مریض  ہیں جبکہ 4 ہزار   900 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

پیرو میں 67 ہزار سے زائد مریض جبکہ ایک ہزار 800 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بیلجیم میں 53 ہزار  سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 8ہزار  700 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

نیدرلینڈز میں 42 ہزار  700 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار  400 سے زائد ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر