Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں غلط پالیسیاں لے ڈوبیں

Now Reading:

ٹرمپ کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں غلط پالیسیاں لے ڈوبیں

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے لیے بری خبر، ٹرمپ کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں غلط پالیسیاں لے ڈوبیں۔

تفصیلات کے مطابق تازہ سروے میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں عبرتناک شکست ٹرمپ کی منتظر ہے جبکہ کئی جیتی ہوئی ریاستیں بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔

ایک طرف کورونا کے وار، دوسری طرف بدترین معاشی یلغار سارے نسخے اور چین پر الزامات، سب دھرے رہ گئے۔

آکسفورڈ اکنامکس کی جانب سے جاری کردہ نیشنل الیکشن ماڈل کے مطابق رواں سال نومبر کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ عبرتناک شکست کے لیے تیار ہوجائیں۔

ماڈل کے مطابق کورونا وائرس پر غلط پالیسیوں اور بدترین معاشی صورتحال کی وجہ سے ٹرمپ کا پاپولر ووٹ 55 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد رہ گیا ہے۔

Advertisement

اور یہ کسی بھی صدر کی گزشتہ ایک صدی میں بری ترین پرفارمنس ہے۔
یہی نہیں بلکہ ٹرمپ کیلئے ایک اور دھچکا، ریاستوں کی بنیاد پرسروے میں بھی انہیں شکست کا سامنا ہوگا۔

ماڈل کے مطابق انہیں الکیٹورل کالج کے 210 ووٹ کے مقابلے میں 328 ووٹ سے شکست ہونے کا امکان ہے۔

ماڈل کے مطابق سات بڑی ریاستیں آئیوا، وسکونسن، مشی گن، پنیسلوانیا، اوہائیو، میسوری اور نارتھ کوریلینا کا جھکاؤ اب ری پبلکین سے ڈیموکریٹس کی جانب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر