ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپریل 2020 کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
اپریل میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں مجموعی طورپر6.53روپے کی کمی ہوئی جس سے اس ایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے کا ہوگیا ہے۔
ڈالرکی قدر گھٹنے سے یورو کرنسی ، برطانوی پاؤنڈ ، سعودی ریال اور امارتی درہم بھی سستا ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب اپریل 2020 کے دوران یورو کرنسی کی قدر میں مجموعی طورپر 8.96 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اس ایک ماہ میں یورو کرنسی کی قدر 183.14 روپے سے کم ہوکر 174.18 روپے کا ہوگیا ہے۔
اپریل کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مجموعی طورپر5.68 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ڈالر کی قیتموں میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں نرخ مستحکم رہے جبکہ اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 161.12 سے کم ہو کر 160.36 روپے پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
