Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی
ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،40،338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ  22 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10  لاکھ 93 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 11 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 65 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 25 ہزار  سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں 2لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 28 ہزار  200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 27 ہزار   500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات  24 ہزار 300 سے تجاوز کر چکی ہیں۔جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  6 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترکی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار  200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

روس میں 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 96 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعدا 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

برازیل میں 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 6 ہزار  400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چین میں  متاثرہ مریضوں کی تعداد  82 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کینیڈا میں 55 ہزار سے زائد مریض  ہیں جبکہ 3 ہزار   300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ بیلجیم میں 49 ہزار  سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 7 ہزار  700 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

نیدرلینڈز میں 40 ہزار  200 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار  900 سے زائد ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر