
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں سماجی فاصلہ ضروری ہے, تاہم ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم ایک کمیونٹی ہیں۔
تسصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بزرگ شہریوں کی زندہ رہنے اور صحت کے اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کہ کسی اور کے ہو سکتے ہیں چاہیے جوان ہوں یا بزرگ کوئی بھی ضائع ہونے کے لیے نہیں ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں سماجی فاصلہ ضروری ہے تاہم ہمیں یہ نہیں فراموش کرنا چاہیے کہ ہم ایک کمیونٹی ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جہاں باقی دنیا متاثر ہو رہی ہے وہیں اسلامی ممالک بھی اس کی زد میں ہیں ۔
آزادی صحافت کے عالمی دن پر انتونیو گوتریس کا بیان
انہوں نے کہا تھا کہ او آئی سی کے رکن ممالک اس مہلک مرض کی روک تھام کے لیے جہاں اپنی قوم کو بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں وہیں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھی تعاون کو بڑھائیں ۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے رکن ممالک سے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News