
اٹلی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہوگئی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔
اٹلی میں سیلاب کی وجہ سے اٹلی کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔
یاد رہے بارش سے جہاں بہت فوائد وہیں بارش اگر زیادہ ہو جائے تو طوفان کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں بھی گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اٹلی میں سیلاب کی شدت کی وجہ سے سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اٹلی میں سیالب کی وجہ سےکئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News