Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی واپسی

Now Reading:

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی واپسی
سرکاری ملازمین

سعودی عرب میں پچاس فیصد سرکاری ملازمین تین مراحل میں دفاتر واپس آہیں گے اور آہستہ آہستہ سو فیصد حاضری ممکن بنائی جاے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے اعلان کیا  ہے کہ سرکاری ملازمین تین مراحل میں دفاتر میں واپس آئیں گے۔

اتوار 31 مئی سے 50 فیصد ملازمین دفاتر آ ئیں گے، اتوار 7 جون سے 75 فیصد جبکہ 14 جون سے دفاتر میں تمام سرکاری ملازمین معمول کے مطابق حاضری دیں گے۔

انجینیئر احمد الراجحی نے بتایا ہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے ملازم  8 شوال اتوار 31 مئی سے دفاتر میں ڈیوٹی دیں گے جبکہ ڈیوٹی کا سلسلہ  بتدریج بحال کیا جائے گااور 14  جون سے تمام سرکاری ملازم دفاتر میں معمول کے مطابق کام کرنے لگیں گے۔

الراجحی نے بتایا کہ سرکاری اداروں نے کورونا وبا کے  زمانے میں ڈھائی ماہ تک موثر شکل میں اپنے فرائض انجام دیے جبکہ  اب وقت آگیا ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوں اور تجارتی ادارے معمول کے مطابق اپنا کردارادا کریں۔

Advertisement

سعودی عرب میں 28مئی سے معمولات زندگی بتدریج بحال

وزیر افرادی قوت کا کہنا تھا کہ  اتوار 31 مئی سے سرکاری دفاتر میں کم از کم پچاس فیصد ملازم حاضر ہوں گے، ان میں اداروں کے تمام افسران ڈیوٹی دینے والوں میں شامل ہوں گے جبکہ دفاتر نہ آنے والے دیگر ملازمین حسب سابق آن لائن ڈیوٹی دیتے رہیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ ملک میں اندرون ملک پروازوں  کاسلسلہ بھی شروع کردیاجائےگا، جبکہ ملک بھرمیں کاروباربحال کرنےکاشاہی فرمان جاری کیاگیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر