خلیج بنگال میں کیٹگری فائیو کا سمندری طوفان امفان آج بھارت اور بنگلہ دیش سے ٹکرانے والا ہے اور اس کے اثرات دونوں ممالک کی ساحلی پٹیوں پر طوفان کے ظاہر ہونے لگے ہیں۔
سمندری طوفان کے خطرے کے تباعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی کا سلسہ جاری ہے جبکہ کلکتہ ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور بنگلہ دیش میں 3 لاکھ سےزائد شہریوں نےسائیکلون سینٹرز اور دیگرمحفوظ مقامات پر پناہ لے لی ہے۔
طوفان کے ڈر سے اڑیسہ میں بھی ایک لاکھ 19 ہزار شہریوں نے نقل مکانی کرگئے ہیں
بھارتی ریاست اڑیسہ اورمغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سمیت بنگلا دیش کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ ہے۔
امفان نامی اس طوفان کو شمال مشرقی بحرہند میں آنے والا شدید ترین طوفان کہا جارہا ہے۔
بڑھتے ہوئے طوفان کے باعث اڑیسہ، مغربی بنگال اور بنگلادیش کے ساحلی علاقوں میں 24 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں نے تیز بارشوں کے ساتھ 185 سے 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
