
دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جو کہ اصل میں دولاکھ تراسی ہزارآٹھ سو پچاس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 41 لاکھ اناسی ہزار آٹھ سوانتالیس ہوگئی ہے، ادھر اب تک چودہ لاکھ نوے ہزارپانچ سو گیارہ افرادصحت یاب ہوگئے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 64 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 6 سوسے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 8 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 557 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 780 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 640 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ سات ہزار 603 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News