
سعودی عرب نے کرفیو کے بحث عید کی نماز مساجد میں نہ پڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سکریٹری وزارت اسلامی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے بحث عید کی نماز مساجد میں نہ پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سکریٹری وزارت اسلامی امور نے کہا کہ فجر کی نماز کے آدھے گھنے بعد عید کا خطبہ سپیکر کے زریعے عوم کو گھروں میں سنایا جائے گا ۔
سکریٹری وزارت اسلامی امور نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عید تکبیرات کو سپیکر کےذریعہ طلوع آفتاب تک عوام کو سنایا جائے گا جبکہ حرم اور مسجدی نبوی میں میں صرف آئمہ اور خادمین نماز پڑھیں گے۔
سعودی عرب کا رمضان میں نماز تراویح معطل رکھنے کا فیصلہ
واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب نے رمضان المبارک میں نماز تراویح معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
سکریٹری وزارت اسلامی امور ڈاکٹر محمد العقیل نے کہا تھا کہ اذانیں پانچوں اوقات میں دی جائینگی لیکن جماعت اعلیٰ علماء کونسل یا خصوصی کمیٹی کے فیصلے تک معطل رہیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News