Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے مائیک پومپیو کے وائرس سے متعلق الزامات مسترد کردیئے

Now Reading:

چین نے مائیک پومپیو کے وائرس سے متعلق الزامات مسترد کردیئے
china

Passengers wearing facemasks arrive from different provinces at the Beijing Railway Station on February 1, 2020. – China faced deepening isolation over its coronavirus epidemic as the death toll soared to 259, with the United States and Australia leading a growing list of nations to impose extraordinary Chinese travel bans. (Photo by NOEL CELIS / AFP)

چین کی جانب سے امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے  کورونا وائرس کے پھلاؤ سے متعلق الزامات مسترد کردیئے گئے ہیں۔

 چینی حکام کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کے پاس ووہان لیبارٹری کے بارے میں اپنے دعوے کے متعلق ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا شونیینگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ کورونا وائرس ووہان شہر میں قائم لیبارٹری سے پھیلا مگر وہ اپنے اس دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت اب تک پیش نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کوئی ثبوت اس لئے پیش نہیں کرسکتے کیونکہ اس کے لیے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا کے پھیلائو کے مقام اور اس کے اسباب سیاسی رنگ دینے کے بجائے ماہرین اور سائنسدانوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔ سیاست دان اپنی داخلی سیاسی ضروریات اور مفادات کی وجہ جھوٹ بولتے ہیں مگر سچ بات سائنسدان بتائیں گے کہ آیا یہ وائرس کیسے اور کہاں سے پھیلا۔

Advertisement

گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

یاد رہے کہ اس سے  قبل ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بھی امریکی صدر کے  وائرس سے متعلق الزامات کے دعوے کو  مسترد کردیا تھا اور سیکرٹری خارجہ پومپیو  کے چین کے خلاف بلا ثبوت الزامات کی بھی نفی کردی تھی۔

امریکی کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں کہ چین کی ووہان لیب سے وائرس پھیلنے کا کوئی سائنسی  ثبوت موجود نہیں ملا ہے، کورونا  چمگادڑ سے پھیلا  اور اس نے وقت کے ساتھ اپنی صورت کو تبدیل کیا لیکن وائرس انسانی ساختہ نہیں ہے۔

امریکی حساس ادارے اور فوجی جنرل نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں  کی نفی کردی ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے وائلڈ میگزین کو کو انٹرویو میں بتایا کہ  کوویڈ نائنٹین  ایک جانورمیں پہلی بار پیدا ہوا  اور پھر انسانوں کو منتقل ہوا، کورونا وائرس چمگادڑ کے جسم میں کافی عرصے تک رہا اور اپنی ارتقائی عمل سے گزر کی موجودہ صورت اختیار کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ  وائرس مصنوعی نہیں ہوسکتا  ہے اور اس کی جنیات میں بھی کسی انسان نے  کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی  ہے۔

Advertisement

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ اور سیکرٹری خارجہ پومپیو دعوے کر چکے ہیں کہ چین کی ووہان لیب کورونا وائرس کو پھیلانے کی ذمے دار ہے جبکہ ان دونوں کےدعوے کو خود امریکی حساس ادارے بھی رد کرچکے ہیں ۔

اعلیٰ امریکی فوجی جنرل جوائنٹ چیفس  چیئرمین جنرل مارک ملر نے بھی کہہ دیا کہ ووہان سے وائرس پھیلنے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی علم نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر