حج 2020 کے حوالہ سے سعودی حکومت کی جانب سے محدود پیمانے پر داخلی حج کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی حکومت نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔
#Statement issued by the Ministry of Hajj and Umrah regarding Hajj of 2020 pic.twitter.com/UGCShFZw1n
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) June 22, 2020
وزارت حج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں قیام پذیرمختلف ملکوں کےشہری بھی حج کرسکیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر طے کیا گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت حج کےدوران بھی حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجائےگا جبکہ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے گا اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں گا۔
وزارت حج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے دنیابھرمیں 70لاکھ سےزیادہ لوگ کوروناسےمتاثرہیں جبکہ وائرس سے5لاکھ کےقریب اموات ہوچکی ہیں اس لئے یہ فیصلہ حرمین شریفین کے زائرین کی صحت و سلامتی کے جذبے سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
