شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ سیول سے تمام رابطے بند کرنے کی طرف پہلے قدم کے طور پر جنوبی کوریا کے ساتھ ہاٹ لائنز منقطع کرے گا۔
جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اس کی جانب سے پہلا قدم ہے۔ شمالی کوریا پہلے قدم کے طور پر بین الکوریائی رابطہ دفتر میں مواصلات کی لائنیں بند کردے گا ۔
واضح رہے کہ سنہ 1953 میں جنگ کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا ہے۔اس لحاظ سے تکنیکی طور پر دونوں ممالک ابھی تک حالت جنگ میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
