
ایران نےپاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث اور اس کا حکم دینے والے 36 سیاسی و فوجی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نےامریکی صدر کی گرفتاری میں مدد کے لیے انٹرپول سےمددمانگ لی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بغدادمیں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News