 
                                                                              پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء بھی لوڈو کے دیوانے ہو گئے، جیفری شاء کہتے ہیں میں لوڈو کھیل کر حقیقت میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء بھی لوڈو کے دیوانے بن گئے اور اپنے ٹوئٹ پیغام میں جیفری شاء نے کہا ہے کہ مجھے لوڈو کے کھیل میں چیلنج کیا گیا تھا اور میں لوڈو کھیل کر حقیقت میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں۔
I was challenged to a game of #Ludo today and really enjoyed playing it, rolling the dice and cheering while cutting other players on the board. Just realised why Pakistanis are in ❤️ love with this game. It’s addictive and an excellent way of connecting with friends and family. pic.twitter.com/aDyytgJCcJ
— Dr Geoffrey Shaw (@AusHCPak) June 6, 2020
انہوں نے بتایا کہ پانسہ پھینکنا اور لوڈو بورڈ پر دیگر کھلاڑیوں کو مات دیتے ہوئے خوش ہونا لطف اندوز رہا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجھے اب اندازہ ہوا ہے کہ پاکستانیوں کو کیوں لوڈو کے اس کھیل سے محبت ہے یہ نشے کی طرح ہے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ منسلک رہنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اپنے لوڈو کھیلتے ہوئے تصاویر بھی ٹویٹ پیغام میں جاری کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 