بھارت نے ایک مرتبہ پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا تے ہوئے پاکستان مخالف ایک اور قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات لگا تے ہوئے ہائی کمیشن کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کر دیا۔
دوسری جانب بھارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اسٹاف میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی اور فیصلے پر سات دن کے اندر عملدرآمد کیا جائے گا ۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ہائی کمیشن اسٹاف پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان پر اپنے دو سفارتی اہلکاروں سے ناروا سلوک کا الزام بھی لگایا جو ایک راہ گیر کو زخمی کر کے جائے حادثہ سے فرار کی کوشش میں شہریوں کے ہاتھوں پکڑے گئے اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
