
ایمریٹس ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دیں گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائنز نے پاکستان کے کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں ہیں، پروازیں 23 جون سے 3 جولائی تک معطل کی گئیں ہیں، ایمریٹس سپورٹ کی ٹوئٹ پیغام میں تصدیق کر دی ہے۔
ایمریٹس سپورٹ کی ٹوئٹ پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایمریٹس ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں آئندہ نوٹس تک معطل کی ہیں۔
ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جونہی حالات اجازت دیں گے ہم جلد اپنی سروسز بحال کردیں گے۔
ایمریٹس سپورٹ نے واضح کیا ہے کہ حالات سے مراد حکومتی اجازت نامے، سفری پابندیوں میں آسانیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کی پروازیں 23 جون سے 3 جولائی تک معطل کی گئیں ہیں۔
ایمریٹس ایئرلائنز نے پاکستان سے پروازوں کی بحالی کے دو ہفتے بعد ہی پروازوں کو معطل کر دیا جبکہ ایئرلائنز نے دو ہفتے قبل ہی اپنی پروازوں کے آپریشنز کو بحال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News