
سعودی حکومت نے رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنے کے لیے بین الاقوامی حج منسوخ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔سعودی حکومت نے فیصلے سے دیگر ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے پریس کانفرنس میں حجاج کی تعداد کے بارے میں بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال عازمین حج کی تعداد 80 فیصد کم ہوگی۔رواں برس تقریباً دو لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کی ادائیگی سے قبل تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گےاور حج کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کو سختی کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو اس سال حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جان لیوا امراض میں مبتلا افراد بھی اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔
ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کو دو ہفتے کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News