پیرس: مشہور زمانہ اور سیاحوں کی دلچسپی کا منبہ، عجوبہ ایفل ٹاور وباء کے باعث تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد آج وزیٹرز کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ایفل ٹاور کورونا وائرس کی وجہ سے تین ماہ بند رکھا گیا جو کے دوسری جنگ عظیم کے بعد ایفل ٹاور کی بندش کا طویل ترین تین ماہ کا عرصہ ہے۔
ایفل ٹاور آج 25 جون صبح 10 بجے تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئےسیاحوں کیلیے کھول دیا گیا ہے۔
ایفل ٹاور کی اوپننگ پر فرانس کے معروف فنکاروں نے سیاحوں کو راغب کرنے کیلیے پیغامات دیئے۔
تمام افراد بمعہ سکیورٹی عملہ کا ماسک پہننا لازمی ہے البتہ گیارہ سال سے کم عمر بنا ماسک کے داخل ہو سکیں گے۔
فلحال انتظامیہ کی طرف سے پہلی اور دوسری منزل کھولی گئی ہے اگر حفاظتی انتظامات میں بہتری دیکھائی دی تو وقت کے ساتھ ساتھ ایفل ٹاور کے بقیہ حصے بھی کھولے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
