چین نے لداخ کے متنازع مقام پر جھڑپوں کے بعد گرفتار کیے گئے 10 بھارتی فوجی رہا کردیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ہمالیہ کی چوٹی کے متنازع مقام لداخ پر جھڑپ میں پکڑے گئے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا ہے ۔
پیر کے روز ہونے والی جھڑپ کے بعد تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں فریقین کے مابین متعدد بار مذاکرات ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان 10 اہلکاروں کو گذشتہ روز رہا گیا ہے۔
AdvertisementChina releases 10 Indian troops after high-altitude border clash in the Himalayas that left at least 20 Indian soldiers dead: reportshttps://t.co/zwib7J4jys
📸 Tauseef Mustafa pic.twitter.com/uJnVTaHiFo
— AFP News Agency (@AFP) June 19, 2020
بھارتی حکومت نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لداخ کے علاقے وادی گالوان میں لڑائی کے بعد کوئی بھی بھارتی فوجی لاپتہ نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ہونے والی اس جھڑپ میں کم از کم 20 بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین نے کسی بھارتی فوجی کو گرفتار نہیں کیا۔
#China has not seized any #Indian personnel, Chinese Foreign Ministry spokesperson Zhao Lijian told a daily press briefing on Friday in response to a question about the China-India border situation. pic.twitter.com/kRiIWV9D6I
— CGTN (@CGTNOfficial) June 19, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
