
غیر ملکی خبر رساں رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بطخیں کورونا وائرس کی زیر اثر مرنے لگی ہیں، جس کی وجہ ان بظخوں کا بھوکا رہنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں لاک ڈاؤن ہے اور اسی سبب شہریوں کو کہی بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے جس کا شکار ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہورہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حفاظتی تدابیر کے نام پہ لاک ڈاؤن کیا گیا ہےتاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار سے بڑھی گئی ہے۔
ایران میں ایک بار پھر کورونا کے وار میں تیزی دیکھی گئی ہے جس میں ایک ہی دن میں تین ہزار کے قریب کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
امریکا میں اموات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مزید 297 افراد جان سے گئے، کل ہلاکتیں ایک لاکھ چھ ہزار سے بڑھ گئیں ہیں جس کے بعد متاثرین 18 لاکھ چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
یورپ میں بھی کورونا کے وار میں کمی دیکھنے میں اآئی ہے جس کے بعد برطانیہ میں مزید 556 اموات کل ہلاکتیں 39 ہزارسے اوپر چلی گئیں۔
برطاینہ میں مریضوں کی تعداد دولاکھ 74 ہزار سےبڑھ گئی ہے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث ضلع کشمور سیل
اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 33 ہزارچار سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ اسپین میں اموات ستائیس ہزار ایک سو پچیس سے بڑھ گئیں، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی۔
جنوبی امریکی ممالک میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی برازیل میں مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ مزید 220 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد کل ہلاکتیں 29 ہزارپانچ سو سے بڑھ گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News