ملکہ برطانیہ کی جانب سے کامن ویلتھ پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ حاصل کرنے پر پاکستانی رضاکاروں کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ٹیلیفونک کال کے ذریعے ملکہ برطانیہ نے پاکستانی رضاکاروں کو ایوارڈ سے نوازا ہے جس پر ملکہ برطانیہ نے مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
ملکہ برطانیہ کی جانب سے رزق تنظیم کے حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لاکھوں افراد رضاکارانہ خدمات کے ذریعے تعاون کرتے ہیں لیکن رزق تنظیم نے کورونا وائرس کے دوران مختلف کمیونٹی میں کھانا فراہم کیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ حذیفہ اور حسان نے رزق تنظیم کا 2015 میں یونیورسٹی پراجیکٹ کے طور پر آغاز کیا تھا اور اس تنظیم کا مقصد غریبوں میں خوراک تقسیم کر کے بھوک سے پاک پاکستان کو یقینی بنانا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق کورونا وائرس اور رمضان کے دوران حذیفہ اورحسان نے 23 شہروں میں 3 ہزار رضاکاروں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا تھا اور یہ اعزاز کی بات ہے کہ ملکہ برطانیہ نے کھانے کی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لئے رزق کے کام کو سراہا ہے اور اس طرح کے لمحات برطانیہ اور پاکستان کے مابین گہرے مثبت تعلقات کی مثال ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
