Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے جاسوس کو پھانسی دے گا

Now Reading:

ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے جاسوس کو پھانسی دے گا
ایران

ایرانی  پاسداران انقلاب  کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے جاسوس کو پھانسی دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایک شہری ، جس نے مبینہ طور پر امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں، کو پھانسی دی جائے گی۔

عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ سی آئی اے  اور اسرائیلی انٹیلیجنس سروس’موساد ‘کے جاسوس  محمود موسوی مجد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی القدس فورس کے سربراہ  جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری کو  بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے نتیجے میں تہران اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا  تھا ۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کے زیر استعمال دو عراقی فوجی اڈوں پہ فضائی حملے کیے تھے۔

Advertisement

ان حملوں میں 100 سے زائد امریکی فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئی  تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر