
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لگایا گیا کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں تین ماہ بعد حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد کل سے مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہر کھول دئیےجائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں سے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کر دی جائیں گی اور تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد سعودی عرب میں زندگی معمول کی طرف سے لوٹنا شروع ہو جائے گی۔
تمام ہوٹلوں، سرکاری دفاتر سمیت دیگر تمام جگہوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں، باربر شاپس ، سیلون ،بحری سفری و حرم شریف میں داخلے پر پابندی تا حال برقرار رہے گی۔
کھیلوں اور سیاحوں پر سے بھی پابندی ختم کردی گئی ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لۓ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں اور اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کرفیو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News