Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی مارکی سیٹلائٹ فوٹیج سامنے آگئی

Now Reading:

چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی مارکی سیٹلائٹ فوٹیج سامنے آگئی

چین  نے بھارتی خواہش پر سرحد پر صورت حال پرامن رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین  نے بھارتی خواہش پر سرحد پر صورت حال پرامن رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اس بات کا فیصلہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ  چین اب مزید جھڑپیں نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور فوجی سطحوں پر مذاکرات جاری ہیں، لیکن چین اب بھارت کی مکاری سمجھ گیا ہے  اور بھارتی سرحد کے ساتھ اپنے دفاع کو مزید مستحکم کرنا شروع کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  کا مزید کہنا تھا کہ چینی فوج نے لداخ کی وادی گلوان میں درہ قراقرم کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لیں ہیں۔ بھارت کا دولت بیگ فوجی اڈہ درہ قراقرم جو اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے یہاں سے محض 12 کلومیٹر دور ہے۔

Advertisement

درہ قراقرم چین، پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کا ملاپ ہونے کے ساتھ متنازع علاقہ بھی ہے۔ درہ قراقرم سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ قراقرم ہے۔ جو سی پیک کے روٹ اور پاکستان کے اہم ہائی ویز تک جاتا ہے۔

16جون کو وادی گلوان میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے بعد ترجمان چینی فوج نے واضح کردیا تھا کہ چین وادی گلوان پر اپنی خود مختاری کو قائم رکھے گا۔

چین کے فوج نے کس طرح بھارتی فوجیوں کی درگت بنائی، سٹیلائٹ فوٹیج سامنے آچکی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساری لڑائی ہاتھوں، پتھروں اور سریوں سے ہوئی ہے جبکہ اس جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر