Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا امریکی کمیشن کو ویزے فراہم کرنے سے انکار

Now Reading:

بھارت کا امریکی کمیشن کو ویزے فراہم کرنے سے انکار
امریکی کمیشن

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی میں بھارت نے امریکی کمیشن کے اہلکاروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمیشن مذہبی آزادی کا پینل زمینی حقائق جانچنے کیلئے بھارت جانا چاہتا تھا لیکن بھارت نے امریکی کمیشن کی ویزے کے لئے دی جانے والی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

امریکی کمیشن کا ویزے مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

امریکی کمیشن مقبوضہ کشمیر، بھارتی شہروں کا دورہ کرنا چاہتا تھا، کمیشن نے مقبوضہ کشمیر سمیت، دہلی، امرتسردیگر ریاستوں کا دورہ کرنے کی درخواست دی تھی، حقیقت میں امریکی کمیشن مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں پر مظالم کے زمینی حقائق دیکھنا چاہتا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھارتی پارلیمنٹ کو اسضمن میں خط بھی لکھا ہے اور بتایا ہے کہ امریکی کمیشن کی حالیہ رپورٹ جانبدار اور تعصب پر مبنی ہے اسی لئے مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کی ویزا دینے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ بھارت اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

Advertisement

دوسری جانب امریکی کمیشن بھارت کو مذہبی آزادی پر تشویشناک ممالک میں شامل کر چکی ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بھارت پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ گائے کے گوشت پر مسلمانوں کو تشدد کانشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ دو سال قبل بھی بھارت نے امریکی کمیشن کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر