سعودی عرب میں حکومت نے حفاظتی تدابیر کے ساتھ سینما گھر بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ سینما گھر کھولے جا سکیں گے، سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے سینما گھر اور فلمی شوز کی مشروط بحالی کا اعلان کیا ہے۔
سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے مملکت میں سینما گھر مالکان سے کہا ہے کہ گائیڈ بک کے مطابق سینما گھر کھولتے وقت حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں جبکہ شائقین سے حفاظتی ماسک ، دستانے پہننے اور ہر وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا اہتمام کرایا جائے۔
سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے سینما گھر کھولنے کے لیے کئی پابندیاں لگائی ہیں جبکہ سینما گھروں کے دروازوں، ٹکٹ کاؤنٹرز، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں اور واش رومز سمیت تمام مقامات پر ڈیڑھ سے دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کرائی جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ انتظار لائن میں کھڑے ہوتے وقت شائقین کو سماجی فاصلے کا پابند بنانے کے لیے علامتیں چسپاں کی جائیں جبکہ سینما گھر میں کرسیوں کی ترتیب سماجی فاصلے کے ساتھ بنائی جائےاور دو کرسیاں خالی رکھ کر تیسری کرسی شائق کے لیے مختص ہو۔
سعودی عرب میں کرفیو کے بعد معمولات ِزندگی بحال
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹشو پیپر نمایاں جگہوں پر رکھے جائیں جبکہ سینما گھروں کی دیواروں، راستوں اور ایسے تمام مقامات کی مسلسل صفائی اور سینیٹائزنگ کا بندوبست کیا جائے جن کو زیادہ چھوا جاتا ہو اور سینیٹائزنگ کا وقت متعین کیا جائے۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں، سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے طریقہ کار کی نگرانی کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسپورٹس کلب اور فیڈریشنز کو مختلف مقابلوں میں شرکت کیلیے نئی تاریخیں طے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
