
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بہتر ہوتی صورتحال کی پیش نظر ترکش ایئرلائن نے پاکستان کے لئے ایک بڑا اعلان کردیا ہے۔
ترکش ایئرلائن کی جانب سے 2 جولائی سے پاکستان کے لیے دوبارہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفیٰ یورداخل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ جولائی سے ترکش ایئر لائن پاکستان کیلئے دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔
ایئرعربیہ کا پاکستان کے لیے فلائٹس آپریشن کا آغاز
ترک سفیر کے مطابق فلائٹ آپریشن 2 جولائی سے شروع کیا جائے گا۔
Welcome back….@TurkishAirlines resumes its flights from #Islamabad, #Lahore and #Karachi on 2 July 2020, four times (Tuesdays, Thursdays, Fridays and Sundays) weekly. pic.twitter.com/TGMJMAkzVL
— 🇹🇷 Mustafa Yurdakul/مصطفی 🌞 (@Mustafa_MFA) June 22, 2020
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی دیگر ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ ترکش ایئرلائن نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن بند کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News