Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا امریکی میڈیا اداروں کو تفصیلات جمع کرانے کا حکم

Now Reading:

چین کا امریکی میڈیا اداروں کو تفصیلات جمع کرانے کا حکم
چین

بیجنگ نے چار امریکی ذرائع ابلاغ سے چین میں اپنی کارروائیوں کے بارے میں معلومات پیش کرنے کو کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں کام کرنے والے 4 امریکی میڈیا اداروں کو اپنی تفصیلات جمع کرانے کو کہا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میڈیا اداروں کے اسٹاف، مالی ذرائع اور چین میں جائیداد کی تفصیلات 7 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان نے امریکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنا رویہ بدلے، اپنی غلطیوں کو درست کرے، سیاسی دباؤ ڈالنے اور چینی میڈیا پر بلاوجہ بندشوں سے باز آئے۔

یاد رہے کہ امریکا میڈیا کے اداروں میں ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)، یو پی آئی، سی بی ایس اور نیشنل پبلک ریڈیو شامل ہیں۔

Advertisement

 امریکا اور چین کے درمیان میڈیا کے معاملات پر حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس اور ہانگ کانگ سمیت دیگر مسائل کے بعد کشیدگی شروع ہوئی تھی۔

امریکا نے مارچ میں اپنے ملک میں چین کے 4 ریاستی میڈیا اداروں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 160 سے کم کرتے ہوئے صرف 100 کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر