عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے 60 فیصد کیس گزشتہ چند ہفتوں میں رپورٹ ہوئے، اس وبا سے نکلنے کا بہترین طریقہ جامع حکمت عملی ہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا کے 60 فیصد کیسز صرف جون میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا میں ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز 28 جون کو 1 لاکھ 89 ہزار5 سو ریکارڈ ہوئے۔
60% of all #COVID19 cases so far have been reported just in the past month. We'll never get tired of saying that the best way out of this pandemic is a comprehensive approach.
Not testing alone.
Not physical distancing alone.
Not contact tracing alone.
Not masks alone.
Do it all. https://t.co/B1ZaWldmC3— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) July 1, 2020
اُن کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں رپورٹ ہونے والے کیسز اب تک سامنے آنے والے کیسز کے نصف سے زائد ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار 383 ہوگئی ہے جبکہ وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ لاکھ 12 ہزار 331 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News