
ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امارات ایئرلائن کے صدر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ایئرلائن پہلے ہی اپنے عملے کا دسواں حصہ ملازمت سے فارغ کر چکی ہے، مزید کچھ ملازمین کو جن کی تعداد 15 فیصد بنتی ہے ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا بحران سے پہلے ایمریٹس میں کام کرنے والوں کی تعداد 60 ہزار تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News