Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی عازمین حج کو مکہ لے جانے پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

Now Reading:

غیر قانونی عازمین حج کو مکہ لے جانے پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر عازمین حج کو مکہ لے جانے پر 50 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

غیر قانونی عازمین حج کو مکہ لے جانے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ کی سزا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا اگر غیر ملکی ہے تو سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ حج اجازت نامہ حاصل نہ کرنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔

دوسری طرف حج مقامات میں محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل خالد بن فہاد الجعید نے کہا ہے کہ مکہ کے داخلہ راستوں پر چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کی مرکزی چوکیاں شمیسی، البہیتہ، تنعیم اور الکر میں قائم ہیں جہاں شہر مقدس داخل ہونے والوں کو چیک کیا جاتا ہے اس لئے غیر قانونی عازمین کو مکہ مکرمہ لے جانے کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا انطباق مرحلہ وار ہوگا۔

Advertisement

پہلے مرحلے میں 15 دن قید اور 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔‘ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا اگر غیر ملکی ہوگا تو وہ سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا نیز گاڑی ضبط کی جائے گی۔

دوسری دفعہ خلاف ورزی پر دو ماہ قید اور ہر غیر قانونی عازم کے حساب سے 25 ہزار ریال جرمانے کی سزا ہوگی جبکہ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کی گئی تو 6 ماہ قید اور ہر غیر قانونی عازم کے حساب سے 50 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر