Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی 20′ کا قرض ادائیگیوں کوکچھ عرصے کے لیے منجمد کرنے پرغور

Now Reading:

جی 20′ کا قرض ادائیگیوں کوکچھ عرصے کے لیے منجمد کرنے پرغور
جی 20

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ 42 ممالک نے قرض کی خدمت کی ادائیگیوں کو منجمد کرنے کے لیے ‘جی 20’ سے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق الجدعان نے مزید کہا کہ ‘جی ٹوئنٹی’ قرضوں کے انجماد کے اقدام کو 2020 سے آگے بڑھانے پر غور کرے گا۔

گروپ آف ٹوئنٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 80 ارب ڈالر کی مدد کی 77 درخواستوں کی منظوری دی ہے۔

سعودی عرب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ‘جی -20’ نے سعودی عرب کی سربراہی میں ماحول سے متعلق دو خصوصی اقدامات اپنائے ہیں، پہلے کا تعلق صحرا کو کم کرنے اور سبز علاقوں میں اضافے سے ہے اور دوسرا کاربن سرکلر معیشت کے تصور کو اپناتا ہے جس سے ماحولیات کے تحفظ اور وسائل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ الجدعان نے وضاحت کی کہ کورونا وبائی بیماری نے دنیا کے تمام حصوں میں روزمرہ کی زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں، اس کا براہ راست اثر صحت ، معیشت ، ملازمتوں اور رسد کے تسلسل پر پڑا ہے ۔

Advertisement

پاکستان کو جی 20 ممالک سے بھی ریلیف مل گیا

وزیر خزانہ الجدعان نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے صحت کے شعبے میں سب سے پہلے بجٹ میں مختص کی جانے والی رقم کا سب سے پہلے جائزہ لینے اور انتہائی ضرورت مند شعبوں کی مدد کرنے کا کام کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ الجدعان نے مزید کہا کہ معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی نظام کی تشکیل نو کے لیے ایک قابل قدر موقع پیدا ہوا ہے تاکہ زندگی کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دی جا سکے جبکہ اس سال فورم کی دلچسپی کام کے طریقہ کار کو تیز کرنے اور تبدیلی کے راستے اپنانے پر مرکوز ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر