
بحرین کی وزارت ٹرانسپورٹیشن اینڈ ٹیلی کمونیکیشن کی جانب سے خط پائلٹس کے مشکوک لائسنس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وضاحت مانگ لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کی وزارت ٹرانسپوٹیشن اینڈ ٹیلی کمونیکیشن کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھا گیا ہے۔
خط کے متن میں بحرین حکومت کی جانب سے بھی گلف ائیر میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے بارے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خط ڈپٹی سی ای او گلف ائیر محمد قبی کی جانب سے لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سی اے اے پائلٹس اور انجینئرز کے لائسنس کی تصدیق کرکے تفصیلات سے آگاہ کریں۔
اس سے قبل پاکستانی پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی تھی، ملائیشیا میں ملازمت کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات کرلی گئیں تھیں۔
ملیشین سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں مقامی گیارہ اداروں میں تعینات پاکستانی پائلٹس کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔
تفصیلات میں پائلٹ کا نام، پاسپورٹ نمبر اور پاکستانی لائسنس نمبر طلب کیے گئے ہیں۔ اگر ملائشین سی اے اے کا جاری کردہ اجازت نامہ موجود ہے تو وہ بھی فراہم کیا جائے۔
خط میں پاکستانی سی اے اے کے جاری لائسنسز کے تحت ملائشین لائسنسز پر منتقلی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News