افغان طالبان کی جانب سے عید الاالضحی کے موقع پر افغانستان میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنگ بندی عید کے تین روز کے لیے کی گئی ہے اور عید کے 3 روز کے لئے افغان طالبان کو جارحانہ حملے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عید کی جنگ بندی کا مقصد ہموطنوں کو عید الاالضحی کے موقع سلامتی اور اطمینان کے گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے، افغان طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ اگر اس دوران اگر مخالفین کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران افغان طالبان حکومتی کنٹرول والے علاقوں میں داخل نہیں ہوں گے نہ ہی حکومتی اہلکاروں کو طالبان کے زیر اثر علاقوں میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کو اپنے اپنے علاقوں میں منا کر عوام کو اطمینان اور سکون سے محفوظ عید گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
