Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: پاور پلانٹ میں دھماکہ ، 6 افراد ہلاک

Now Reading:

بھارت: پاور پلانٹ میں دھماکہ ، 6 افراد ہلاک
تامل ناڈو

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پاور پلانٹ میں ذور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور پلانٹ کو دوبارہ فعال کررہے تھے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 25 سے 42 سال کے درمیان ہیں جبکہ 11 مزدوروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ان کا جسم 40 فیصد سے زیادہ جل چکا ہے۔

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ تامل ناڈو میں نیویلی پاورپلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسو ہوا اور تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Advertisement

شادی کے دوسرے روز دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا شکار

امیت شاہ نے کہا کہ امدادی کام کے لیے سی آئی ایس ایف موقع پر موجود ہے اور زخمیوں کی فوری صحت یابئ کے لیے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ این ایل سی بھارت میں 6 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ ہے، جس میں ملازمین کی تعداد 26 ہزار ہے، جن میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 14 ہزار مزدور بھی شامل ہیں جبکہ بھارت کے این ایل سی پاورپلانٹ میں روان برس یہ دوسرا دھماکا ہے، اس سے قبل مئی میں اسی طرح کا دھمکا ہوا تھا اور کم ازکم 6 افراد ہلاک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر