Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی

Now Reading:

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی
سشیل گوڑا

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بتیس سالہ ٹی وی اداکار اپنے آبائی شہر منڈیا میں فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

سشیل گوڑا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  شک ہے سشیل نے خود کشی اس وجہ سے کی ہو کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا جبکہ سشیل گوڑا کی فلم کچھ عرصے میں ریلیز ہونے والی ہے ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اداکار سشیل گوڑا  اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے اور انہوں نے ڈرامہ سیریل انت پورہ میں بھی کام کیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی۔

سشانت کی موت کے حوالے سے ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ 14 جون کی صبح 10 بجے نیند سے اٹھے اور جوس بناکر پیا اور پھر واپس اپنے کمرے میں چلے گئے اور دروازہ بند کرلیا۔

سوشانت سنگھ کی موت میں سلمان خان کا ہاتھ؟

اداکار کے دوستوں نے یہ بھی بتایا کہ اداکار نیند سے جاگنے کے بعد سے خاموش خاموش تھے۔

دوسری جانب اداکار نے ’رابطہ‘ اور ’کیدرناتھ‘، ’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، جیسی مشہور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتے قبل سشانت کے سابق مینیجر دِشا سیلیان نے ممبئی میں ہی 14 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر