
بھارت میں ماسک نہ پہننے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں شہریوں کے لیے ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر دو سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
ریاست جھاڑ کھنڈ میں کابینہ نے ریاست کے لیے متعدی وبائی بل کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
اس قانون کے تحت ماسک پہننا ہر شہری کے لیے ضروری ہوگا اور خلاف ورزی پر دو سال قید یا ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکیں گی۔
بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلٰی ہیمنت سورین نے متعدی وبائی بل کی منظوری سے آگاہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔
وزیراعلٰی جھاڑ کھنڈ ہیمنت سورین نے مزید کہا کہ جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے سیکریٹریٹ کو بھی تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے، یہ ایک سخت فیصلہ ہے لیکن عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے کڑوے گھونٹ بھی پینا پڑتے ہیں۔
یاد رہے بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News