ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے دنیا سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ناکافی اقدامات پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اور مستقبل میں بھی کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے تمام ممالک کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سمجھنا سب سے بڑی غلطی ہے کہ کورونا کچھ بھی نہیں اور ایسا ہونا عالمی اور قومی سطح پر قیادت کا فقدان ہے، ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک المیہ ہے جو ہمیں بہت ساری جانیں ضائع کرنے پر مجبور کرتا ہے، تقسیم ہو کر ہم اس وائرس کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتے اس لئے عالمی طاقتیں یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس وقت یہ ان کا امتحان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
